سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی ریڑھ کی ہڈی، جگر میں انفیکشن کا انکشاف

سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی ریڑھ کی ہڈی، جگر میں انفیکشن کا انکشاف


کراچی (24نیوز): ڈاکٹرز کی جانب سے سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام کی ریڑھ کی ہڈی اور جگر میں انفیکشن کا انکشاف کیا گیا۔ جناح اسپتال کے طبی ماہرین کی تیارہ کردہ رپورٹ کی کاپی 24 نیوز نے حاصل کرلی۔

جناح اسپتال کراچی میں زیر علاج رکن سندھ اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے ایم آرآئی ، ای سی جی اور ای ای جی ٹیسٹ کیے گئے، جس کی کاپی 24 نیوز نے حاصل کرلی۔

ڈاکٹرز کی جانب سے کردہ رپورٹ کے مطابق شرجیل میمن کی ریڑھ کی ہڈی کی ڈسک سی ون فائیو اور سی فائیو سکس کے جوڑوں میں زخم ہیں اور ادویات و فزیو تھراپی کے باوجود آرام نہ ملنے پرانھیں آپریشن کا مشورہ دیا گیا ہے، جبکہ شرجیل میمن کے جگرمیں بھی انفیکشن کی نشاندہی ہوئی ہے۔