نواز شریف، مریم نواز اور کپیٹن صفدر کل احتساب عدالت میں پیش ہونگے

نواز شریف، مریم نواز اور کپیٹن صفدر کل احتساب عدالت میں پیش ہونگے
Channel 24-Nawaz Sharif, Maryam Nawaz


  لاہور (24 نیوز): سابق وزیر اعظم نواز شریف کل صبح اسلام آباد پہنچیں گے، نواز شریف مریم نواز اور کپیٹن صفدر کل احتساب عدالت میں پیش ہونگے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کل صبح لاہور سے اسلام آباد پہنچیں گے اور احتساب عدالت جائیں گے جہاں ان کے خلاف اثاثہ جات سے متعلق کیس کی سماعت ہو گی۔

نواز شریف پیشی کے بعد پنجاب ہاوس میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے ملکی صورتحال پر مشاورت بھی کریں گے۔