ڈریم لینڈ ہوٹل انتظامیہ کی غنڈا گردی، ملازمین تنخواہوں سے محروم

ڈریم لینڈ ہوٹل انتظامیہ کی غنڈا گردی، ملازمین تنخواہوں سے محروم


اسلام آباد( 24نیوز ) ڈریم لینڈ ہوٹل انتظامیہ کی مبینہ غنڈا گردی سے ملازمین مشکلات کا شکار ہو گئے ،سراپا احتجاج ملازمین نے داد رسی کے لئے درخواست تو دی لیکن کوئی شنوائی نہ ہو سکی۔

تفصیلات کے مطابق  ڈریم لینڈ ہوٹل انتظامیہ کی مبینہ غنڈا گردی، ملازمین مشکلات کا شکار ہو گئے کئی ملازمین کو مہینوں کی تنخواہ ادا نہیں کی گئی، ملازمین نے دادرسی کے لئے درخواست دی مگر کوئی شنوائی نہ ہوسکی، درخواست کے متن میں بیان کیا گیا کہ ہوٹل مالکان تنخواہ کی ڈیمانڈ پر ملازمین کو ہراساں کرتے ہیں,کسی چار تو کسی کی چھ ماہ کی تنخواہ ابھی تک ادا نہیں کی گئی،پولیس بھی ہوٹل مالکان سے ملی ہوئی ہے اس لئے ہماری شنوائی نہیں ہو رہی.

متاثرہ ملازمین کا چیف سکیورٹی آفیسر کی 24 نیوز سے گفتگو  کرتے ہو ئے کہنا تھا کہ رات گئے ہوٹل میں پولیس اور ہوٹل انتظامیہ کے لوگ شراب کباب کی محفلیں انجوائے کرتے ہیں, ہوٹل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کام ہو رہا ہے اس لئے ان ملازمین کو تنخواہ ادا نہیں کی گئی۔

جبکہ 24 نیوز کو موصول ہونے والی ہوٹل کی اندرونی فوٹیج کے مطابق اندر کوئی کام نہیں ہو رہا، جبکہ ہوٹل انتظامیہ نے بتایا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے ہوٹل کے واجبات ملازمین کی طرف رہتے ہیں اس لئے تنخواہیں ادا نہیں کی جا رہی۔