بڑھتی ہو ئی کرپشن روکنے کیلئے نیابل تیار

بڑھتی ہو ئی کرپشن روکنے کیلئے نیابل تیار


اسلام آباد( 24نیوز ) پاکستان میں بڑھتی ہوئی کرپشن کو کیسے روکا جا سکتا ہے؟ کرپشن کی سزا سخت کرنےکے لئے خاتون رکن قومی اسمبلی نے بل تیار کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں بڑھتی ہو ئی کرپشن کو روکنے کے لئےایم این اے عالیہ کامران کے بل کا مسودہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو موصول ہو گیا ، بل میں کرپشن ایکٹ 1947 اور نیب آرڈیننس 1999 میں ترامیم کی سفارشات کی گئی ہے، مجوزہ بل میں کرپشن کرنے والے کو سزائے موت دینے کی سفارش کی گئی.

کم سے کم سات سال قید ّکی سزا کو بڑھا کر 14 سال تک اور جرمانہ کرنے کی تجویز کی بھی سفارش کی گئی, ذرائع کے مطابق عالیہ کامران کا بل قومی اسمبلی کے اگلے اجلاس میں ایوان میں پیش  کیا جا ئے گا ، قومی اسمبلی کی قانون سازی کرنے والی برانچ  نےبل پر کام شروع کردیا ہے۔