ترقی کے منتظر سرکاری افسران کی دل کی دھڑکنیں تیز۔۔۔اجلاس شروع

ترقی کے منتظر سرکاری افسران کی دل کی دھڑکنیں تیز۔۔۔اجلاس شروع


اسلام آباد( 24نیوز ) وفاقی بیوروکریسی میں ترقیوں کے معاملے پر تحریک انصاف کے سینٹرل سلیکشن  بورڈ کا پہلا اجلاس ہوا، اجلاس میں افسران کی فائلوں اور پالیسی کا جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات  کے مطابق وفاقی بیوروکریسی میں گریڈ20 اور 21 میں ترقیوں کے معاملہ پر پی ٹی آئی حکومت کا پہلا سنٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت چئیرمین ایف پی ایس سی حسیب اطہر نے کی، اجلاس میں وفاقی سیکرٹریز، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سمیت دیگر حکام شریک ہوئے، اجلاس میں افسران کی فائلوں اور پالیسی کا جائزہ لیا گیا،ذرائع کے مطابق آج فارن سروسز کے بعد ایڈمنسٹریٹو اور سیکرٹریٹ گروپ کا جائزہ لیا گیا۔

آج سی ایس بی ممبران کو ا جلاس میں پھرطے شدہ لیگل فریم ورک،پروموشن پالیسی اور سی ایس بی سے متعلق امور پربریفنگ دی گئی،پہلے فارن سروس آف پاکستان کے گریڈ اکیس کیلئے 51 اور گریڈ بیس کے 53افسروں کے ناموں پر غور کیا گیا، پولیس سروس آف پاکستان کی گریڈ اکیس کی 10 اسامیوں کے لئے 38 افسروں کاپینل اور گریڈ بیس کی 33 اسامیوں کے لئے 80 افسروں کاپینل تشکیل دیا گیا۔ 

واضح رہےکہ سی ایس بی اجلاس چار روز تک جاری رہےگا،  گزشتہ روز اجلاس بغیر کسی کاروائی کےملتوی کردیا گیا تھا، اجلاس منسوح ہونے کی وجہ سی ایس بی کے پالیسی فریم ورک پر اختلافات بتائی گئی۔