انصاف کا انتظار ،غیر ملکی ملزمہ احاطہ عدالت میں آبدیدہ ہوگئیں

انصاف کا انتظار ،غیر ملکی ملزمہ احاطہ عدالت میں آبدیدہ ہوگئیں


لاہور( 24نیوز ) منشیات سمگلنگ کیس کافیصلہ کب ہوگا؟عدالت کے چکر لگا لگا کر تھک گئی ہوں،غیر ملکی ملزمہ احاطہ عدالت میں آبدیدہ ہوگئیں۔

ہرپیشی پر بن ٹھن کے عدالت آنیوالی غیر ملکی حسینہ ٹریسا کی آنکھوں میں آنسو آگئے،یہ آنسو خوشی کے نہیں بلکہ مقدمے پر فیصلہ میں تاخیر کی وجہ سے چھلک پڑے،جمہوریہ چیک کی ماڈل نے یہ آنسو کالے چشمے کے پیچھے چھپانے کی بڑی کوشش کی لیکن وہاں موجود وکلا نے ان کا پردہ فاش کردیا۔
/>یاد رہے جمہوریہ چیک کی یہ حسینہ جب بھی کالا چشمہ لگائے احاطہ عدالت میں انٹری دیتی ہیں تو وہاں موجود سائلین اور وکلا کا رش لگ جاتا ہے، 21سالہ ماڈل کے کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج لاہور علی رضا کررہے ہیں۔

خیال رہے چیک حسینہ کے بلغارین بوائے فرینڈ نے رہائی کیلئے پاکستان میں دہشتگرد حملے کی دھمکی دی تھی جسے پراگ کی عدالت نے چالیس ماہ قید کی سزا بھی سنائی ہے۔

واضح رہے کہ غیر ملکی ماڈل کو لاہور ایئر پورٹ سے ہیروئن سے بھرے بیگ سمیت گرفتار کیا گیا تھا، ملزمہ چیک ری پبلک کی شہری ہے اور ماڈلنگ کیلئے پاکستان آئی تھی-

اس کا کہنا ہے کہ روزانہ پیش ہو ہو کر میں تھک گئی ہوں ر،کیس میں کوئی کاروائی نہیں ہوتی،ناجانے کب فیصلہ ہوگا،کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔