وزارت کے سو دن , فواد چودھری کے وزیر اعظم کو خوش کرنے کیلئے جتن

وزارت کے سو دن , فواد چودھری کے وزیر اعظم کو خوش کرنے کیلئے جتن


اسلام آباد( 24نیوز )حکومت کے سو دن پورے ہوگئے،وفاقی وزراءنے اپنی رپورٹس بڑھا چڑھا کر پیش کرنے اور وزیر اعظم کو خوش کرنے کیلئے ہاتھ پاﺅں مارنے شروع کردئیے،

سو روزہ کارکردگی پر فواد چودھری بھی وزیراعظم عمران خان سے داد سمیٹنے کے لیے بھی سرگرم،ایک طرف تو وزارت اطلاعات کے ذیلی اداروں میں بڑے اقدامات ،تو دوسری طرف نجی میڈیا کے ملازمین پر بجلیاں گراتے رہے۔

اقتدار کے ایوان ہوں یا پریس کانفرنس اپوزیشن پر گرجنے برسنے والے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری 100 دنوں میں کافی نمایاں رہے، وزیر اعظم عمران خان سے اپنی کارکردگی پر شاباش لینے کے لیے ایک طرف تو اپوزیشن پر کڑی تنقید کرتے رہے تو دوسری وزارت اطلاعات کے ذیلی اداروں میں اہم فیصلہ سازی کی گئی،انفارمیشن کمیشن کا قیام،وزارت کو ای سسٹم پر لانے،پی ٹی وی میں سنسر شپ کے خاتمے سمیت بیرون ممالک انفارمیشن افسران کی تعیناتی سمیت دیگر اقدامات شامل ہیں۔

فواد چودھری ایک جانب تو میڈیا کے طلباء اور ملازمین کی حوصلہ شکنی کرتے نظر آئے تو دوسری طرف میڈیا یونیورسٹی بنانے کا اعلان بھی کر ڈالا، میڈیا پالیسی کے حوالے سے کنفیوژن کا شکار رہے،وزارت اطلاعات میں اقدامات اٹھانا چودھری فواد حسین کے کام آئے گا یا پھر اپوزیشن پر گرجنا برسنا،اسکا فیصلہ وزیراعظم 29 نومبر کو کریں گے۔