شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹ جاری، 2 موذی امراض کا انکشاف

شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹ جاری، 2 موذی امراض کا انکشاف


لاہور(24نیوز) قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی طبیعت خراب ہونے پر چیک اپ کیا گیا جس میں انکشاف ہوا کہ ان کو دو بڑی موذی بیماریاں لاحق ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کی چھاتی میں گلٹیوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا جبکہ ایک گردے کے متاثر ہونے کے اثرات پائے گئے ہیں، ڈاکٹروں نے شہباز شریف کی بڑی آنت کی اندرونی دیوار کے بڑھنے اور پھیلاؤ پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ نے شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد سب جیل میں ان سے ملاقات کی اور رپورٹس کے حوالے سے بات چیت کی۔

میڈیکل بورڈ نے نیب کو شہباز شریف کے لیے گردوں اور دیگر بیماریوں کے طبی ماہرین پر مشتمل بورڈ بنانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کوکھلی، ہوادار ،گرد سے پاک اور سورج کی روشنی والی جگہ پر رکھا جائے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔