وزیراعظم کو گھر جانے کیلئے بھی یو ٹرن لینا پڑے گا

وزیراعظم کو گھر جانے کیلئے بھی یو ٹرن لینا پڑے گا


اسلام آباد(24نیوز) وزیر اعظم عمران خان اب اپنے گھر بنی گالہ جانے کیلئے بھی یوٹرن لیں گے۔ اسلام آباد مری روڈ سے بنی گالا جانے والے راستے کورنگ روڈ پر نیا یوٹرن بنانے کا کام شروع کردیا گیا۔ 

وزیر اعظم عمران خان سے جہاں بہت سی باتیں منسوب ہیں وہیں ان کے یوٹرن لینے کےقصے بھی خاصے مشہور ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنی حکومت کے سو روز پورے ہونے کے بعد نیا یوٹرن استعمال کرتے ہوئے گھر جائیں گے۔

اسلام آباد میں وزیر اعظم کی رہائش کے قریب رنگ روڈ پر ایک نیا یوٹرن بنایا جا رہا ہے، سڑک کی کھدائی کردی گئی، چند روز میں نیا یوٹرن ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔