عامر خان نے فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان ‘‘کی ناکامی پر شائقین سے معافی مانگ لی

عامر خان نے فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان ‘‘کی ناکامی پر شائقین سے معافی مانگ لی


دہلی(24نیوز) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ کہلائے جانے والے اداکار عامر کان نے فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان ‘‘کی ناکامی پر شائقین سے معافی مانگ لی.

بالی ووڈ اداکار  عامر خان نے فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان ‘‘ کی ناکامی پربات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس  غلطی کو قبول کرتے ہیں لیکن انھوں نے ہرممکن اچھا پرفارم کرنے کی پوری کوشش کی۔

عامرخان کا کہنا تھا کہ فلم بڑے پیمانے پر شائقین کی توجہ کا مرکز نہیں بن سکی جس کا انھیں احساس ہے اور اس کے لئے وہ تمام شائقین سے معافی چاہتے ہیں جبکہ کچھ لوگوں نے فلم کو پسند کیا جس کے لئے وہ ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتےہیں لیکن ایسے لوگوں کی تعداد کم ہے۔ عامر خان نے کہا کہ شائقین بڑی توقعات کے ساتھ فلم دیکھنے آئے لیکن اس سے محظوظ نہیں ہو سکے جس کا انہیں بہت دکھ ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔