ایک دن میں کتنی خواتین قتل ہوتی ہیں، ورلڈ رپورٹ جاری

ایک دن میں کتنی خواتین قتل ہوتی ہیں، ورلڈ رپورٹ جاری


( 24نیوز ) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے منشیات وجرم نے خواتین کے قتل سے متعلق رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق دنیا بھر میں ہر روز اوسطاً 137 خواتین کو قتل کر دیا جاتا ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے منشیات وجرم کی رپورٹ میں خواتین کے قتل سے متعلق چونکا دینے والے اعداد و شمار سامنے آئے ہیں. رپورٹ کے مطابق نصف سے زائد خواتین اپنے ہی عزیزوں کے ہاتھوں ماری جاتی ہیں۔ ہر سال 87 ہزار خواتین میں سے نصف سے زائد کی موت ان کے عزیزوں کے ہاتھوں ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق تقریباً 30 ہزار خواتین کی ہلاکت کی وجہ ان کے شریکِ حیات تھے اور 20 ہزار خواتین کو ان کے عزیز و اقارب نے قتل کیا۔ پاکستان میں ’غیرت کےنام پر قتل ‘ ہونے والی خواتین سے متعلق الگ سے کوئی اعداد وشمار نہیں ہیں تاہم خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کےمطابق پاکستان میں ہر سال سینکڑوں خواتین غیرت کے نام پر قتل ہوتی ہیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔