"کشمیر میں لمبے عرصے تک یوم سیاہ نہیں منایا جائےگا"


اسلام آباد(24نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات کا کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے  پیغام میں کہنا تھا کہ کشمیر کی جدوجہد آزادی پر پورا پاکستان انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے، پاکستان کے لوگ کشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بہتےخون کو اکہتر سال مکمل ہو گئے، مقبوضہ وادی پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کےخلاف دنیابھرمیں کشمیری آج یوم سیاہ منارہےہیں،27اکتوبر1947کوبھارت نےفوج اتارکرکشمیرپرقبضہ کرلیاتھا، مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹر ڈاؤن، احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، دوسری جانب  وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا کشمیریوں کے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، آزادی کا سورج بہت جلد طلوع ہوگا کشمیریوں کی منزل قریب ہے یوم سیاہ بہت لمبے عرصے تک نہیں منایا جائے گا، اور بہت جلد آزادی کا دن منایا جائے گا۔
  کشمیر میں ہزاروں شہادتیں ہوئیں لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے،سیکڑوں عصمتیں لٹیں، یہ ہے کشمیر کی کہانی ہے اور ان حا لات میں ہم ان کو اکیلا نہیں چھوڑ یں گے، کشمیر کی جدوجہد آزادی پر پورا پاکستان انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے،یہ وہ دن ہے جس دن کشمیر میں ہندوستانی فوج نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی،بھارت نے کشمیر کے لوگوں کی مرضی کے خلاف، تمام عالمی دنیاکے رویوں کے خلاف کشمیر میں فوج داخل کی۔

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری عوام کو غلام بنانے کی کوشش کی، پاکستان کے لوگ کشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں,عظیم کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی, آزادی کا سورج بہت جلد طلوع ہوگا کشمیریوں کی منزل قریب ہے , یوم سیاہ بہت لمبے عرصے تک نہیں منایا جائے گا، اور بہت جلد آزادی کا دن منایا جائے گا۔

علاوہ ازیں صدرمملکت عارف علوی نے سماجی رابطے کی وئب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کر تے ہو ئے کہا کہ" پاکستان کشمیری عوام کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا، ہم کشمریوں کے ساتھ ہیں،بھارت نے مقبو ضہ کشمیر میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فوج اتاری تھی اور آج تک کشمیریوں کی نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے ، اقوام متحدہ کے مشن کی رپورٹ میں کشمیریوں پر مظالم دستاویز ی شکل میں موجود ہیں، بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کوطاقت کے بل پر نہیں دبا سکتا ، پاکستان کشمیریوں کے حق رائے دہی کو عملی جامہ پہنانے تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا "۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کہتی ہیں نہتے کشمیری عوام قابض بھارتی فوج کا مقابلہ کر رہےہیں،دنیا کی تاریخ میں ایسی کوئی آزادی کی تحریک نہیں چلی ہوگی، کشمیریوں کی چوتھی اور پانچوِیں نسل زخموں سے چور ہے۔

مزید جانئے: