وفاقی وزیرشیخ رشیدکراچی والوں سے کیا گیا اپنا وعدہ بھول گئے

وفاقی وزیرشیخ رشیدکراچی والوں سے کیا گیا اپنا وعدہ بھول گئے


کراچی( 24نیوز )وفاقی وزیرشیخ رشیدکراچی والوں سے کیا گیا اپنا وعدہ بھول گئے، کراچی میں31اکتوبرسے لوکل ٹرین چلانے کا اعلان کردیا لیکن سرکلرٹرین دوبارہ چلانے کا ذکر تک نہ کیا،ایسا کیوں ہورہا ہے۔
کراچی کے شہریوں کیلئے سرکلر ٹرین کا دوبارہ چلنا ماضی کا حسین خواب لگتا ہے،وزیر ریلوے 100دنوں میں دس ٹرینیں چلانے کے چکر میں کراچی پر بھی مہربان ہوگئے، اور کراچی میں 31اکتوبر سے لوکل ٹرین چلانے کا اعلان کردیا،لوکل ٹرین اپنانیا سفر لانڈھی اسٹیشن سے شروع کرے گا، اور ملیر ناتھاخان ، ڈرگ روڈ شاہ فیصل کالونی چینسرگوٹھ، کینٹ اسٹیشن سے ہوتی ہوئی سٹی اسیٹشن ایک گھنٹے میں پہنچے گی ۔


لوکل ٹرین کے ذریعے گلشن حدید لانڈھی قائدآباد ملیرمیں رہنے والے وہ شہری جن کے دفاتر یا کام  آئی آئی چندریگر روڈ صدر اور کراچی کینٹ کی کے قریب ہیں انہیں بے حد فائد ہوگا ،اعلان پر کراچی کے شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ شہر میں ٹرانسپورٹ کی سہولت کے لیے لوکل ٹرین کا چلنا بے حد ضروری ہے ۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ لوکل ٹرین کا کرایہ بھی مناسب رکھا جائے گا۔