اپوزیشن نے حکومت کا تخت الٹ دیا

اپوزیشن نے حکومت کا تخت الٹ دیا


کولمبو( 24نیوز )سمند ر پار سے بری خبر آگئی،رات کے اندھیرے میں حکومت پر شب خون مار دیا گیا،صدر نے وزیر اعظم کو عہدے سے ہٹا کر اپوزیشن لیڈر کو وزیر اعظم نامزد کردیا۔
سری لنکا میں اپوزیشن نے حکومت کا تخت الٹ کر خود اقتدار پر قبضہ جمالیا،اپوزیشن لیڈر متھر پالا سری سینا خو د وزیر اعظم بن گئے اس سے قبل وہ سری لنکا کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔
نیوز ایجنسی رائٹر کے مطابق یونائیٹڈ نیشنل پارٹی کے وزیر اعظم رانیل وکرم سنگھ کو اچانک سری لنکا کے اقتدار سے الگ کردیا گیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ میں اب بھی وزیر اعظم ہوں،چین نواز صدر راجہ پکسے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔
ہٹائے گئے وزیر اعظم وکرم سنگھ کے نام خط میں لکھا گیا ہے کہ فوری طور پر آپ کے بطور وزیر اعظم اختیارات واپس لئے جاتے ہیں،انہوں نے صدر کو  جواب میں لکھا ہے کہ میں آئینی وزیر اعظم ہوں اور پارلیمنٹ کے اعتماد کے ساتھ بنایا گیا ہوں،ابھی بھی میرے پاس اختیار ہے۔


واضح رہے صدر کے اس اقدام کے بعد وفاقی دارالحکومت کولمبو میں کشیدگی کی صورتحال پائی جاتی ہے اور کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے فوج سڑکوں پر گشت کررہی ہے۔