پاکستانی چینلز پربھارتی مواددکھانےپرمکمل پابندی لگادی گئی

پاکستانی چینلز پربھارتی مواددکھانےپرمکمل پابندی لگادی گئی


کراچی(24نیوز) سپریم کورٹ نے بھارتی مواد نشر کرنے پر مکمل پابندی لگادی، چیف جسٹس سپریم کورٹ نے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ بند کریں یہ بھارتی مواد، کوئی ہمارا ڈیم بند کرارہا ہےتو ہم ان کےچینلز بھی بند نہ کریں ۔

 تفصیلات  کے مطابق کراچی سپریم کورٹ رجسٹری میں بھارتی موادنشر کرنے سے متعلق پروڈیوسرز ایسوسی ایشنز کی درخواست پر سماعت ہوئی ہے، سماعت کے دوران عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے پاکستانی چینلز پر بھارتی مواد دکھانے پر مکمل پابندی عائد کردی،دوران سماعت جسٹس ثاقب نثار نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بند کریں یہ بھارتی مواد ، کوئی ہمارا ڈیم بند کرارہا ہے تو ہم ان کے چینلز بھی بند نہ کریں ؟ اور حکم دیا کہ صرف قابل اشاعت مواد ہی نشرکیا جائے۔

انہوں نے پیمرا کو حکم دیا کے جو بھی خلاف ورزی کرے اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے،واضح رہے کہ جولائی 2017 میں لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے جاری بھارتی مواد پر پابندی کے اعلامیے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پاکستان میں بھارتی مواد دکھانے کی اجازت دی تھی۔