احسن اقبال پر حملہ کرنے والے ملزم کو 30 سال قید کی سزا

احسن اقبال پر حملہ کرنے والے ملزم کو 30 سال قید کی سزا


 

گوجرانوالہ ( 24نیوز )  انسداددہشت گردی کی عدالت نےسابق وزیرداخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے میں ملوث مرکزی ملزم کو30 سال قید کی سزا سنادی جب کہ مقدمہ میں گرفتار 4 سہولت کاروں کو بری کردیا گیا۔

گوجرانوالہ کی انسداددہشت گردی کی عدالت میں سابق وزیرداخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم عابد حسین کو 30 سال قید کی سزا کا حکم دیا جب کہ ملزم عابد کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور استعمال کرنے پر بھی مزید 3 سال قید بھگتنا ہوگی۔

خصوصی عدالت کا عابد حسین کو ایک لاکھ 40ہزار روپے جرمانے کا بھی حکم دے دیا گیا۔  عدالت نے اسی کیس سے جڑے 4 گرفتار سہولت کاروں کو بری کردیا۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito