چیف جسٹس کی ہدایت پر شاہ رخ جتوئی جیل سے ڈیتھ سیل منتقل، سپریٹنڈنٹ معطل

چیف جسٹس کی ہدایت پر شاہ رخ جتوئی جیل سے ڈیتھ سیل منتقل، سپریٹنڈنٹ معطل


کراچی ( 24نیوز ) چیف جسٹس پاکستان کا لانڈھی جیل کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا، شاہ رخ جتوئی کی جیل میں سہولیات پر برہم، ڈیتھ سیل بھیجنے کا حکم، سپریٹنڈنٹ جیل معطل ، آئی جی سندھ کو بھی طلب کر لیا۔

  چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے لانڈھی جیل کا دورہ کیا، اس دوران انھوں نے جیل کے انتظامات کا جائزہ لیا اور قیدیوں کے مسائل بھی سنے۔ جبکہ چیف جسٹس نے شاہ زیب قتل کیس کے مجرم شاہ رخ جتوئی کے کمرے کا دورہ بھی کیا۔ شاہ رخ جتوئی کی جیل میں سہولتیں دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا۔

  چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے  کی یہ سہولیات اور آسائشیں انہیں کیسے فراہم کی گئیں۔ فوری ڈیتھ سیل میں منتقل کیا جائے۔ شاہ رخ جتوئی چیف جسٹس کی ڈانٹ پر بھی مسکراتے رہے۔ چیف جسٹس کی ہدایت پر جیل سپریٹنڈنٹ لانڈھی کو معطل   کر دیا گیا۔ چیف جسٹس کی ہدایت پر قائم مقام آئی جی جیل خانہ جات بھی سپریم کورٹ پہنچ گئے۔ قاضی نذیر کا کہنا تھا چیف جسٹس نے مجھے فوری لانڈھی جیل کا دورہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چیف جسٹس کی ہدایت پر فوری لانڈھی جیل جا رہا ہوں۔

 لانڈھی جیل کے دورہ کے دوران چیف جسٹس نے انور مجید کے کمرے کا بھی جائزہ لیا۔ لانڈھی جیل میں انور مجید، عبدالغنی مجید عدالتی ریمانڈ پر ہیں۔ جبکہ  نجی بنک کے سربراہ حسین لوائی بھی لانڈھی جیل میں قید ہیں۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito