دراز قد افراد کا کینسر میں مبتلا ہونے کاخطرہ :تحقیق

دراز قد افراد کا کینسر میں مبتلا ہونے کاخطرہ :تحقیق


24 نیوز: طویل القامت افراد کے لیے ایک بری خبر , جدید تحقیق کے مطابق دراز قد افراد میں جان لیوا مرض کینسر  کے امکانات زیادہ پائے جاتے ہیں۔
معاشرے میں کئی انسان ایسے بھی ہیں جو اپنے چھوٹے قد کی وجہ سے مایوسی کا شکار نظر آتے ہیں اور ایسے افراد کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کا قد دراز ہو،امریکی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا رور سائیڈ کے سائنسدانوں کی تحقیق میں طویل القامت افراد کے لیے ایک بری خبر سامنے آئی ہے، جسکے مطابق جو افراد طویل القامت ہوتے ہیں، ان میں کینسر کا شکار ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
واضح رہے سائنس جرنل ‘رائل سوسائٹی آف پبلشنگ‘ کے ایک جرنل میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وہ مرد اور خواتین جن کا قد دراز ہوتا ہے، ان میں عام افراد کے مقابلے کینسر کا شکار ہونے کے امکانات واضح ہوتے ہیں۔سائنسدانوں نے تحقیق تقریباً 10 لاکھ افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا، جن میں مختلف قدامت اور بیماریوں میں مبتلا افراد شامل تھے۔ماہرین نے ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد بتایا کہ اگر کوئی مرد 5 فٹ 7 انچ اور خاتون 5 فٹ 3 انچ سے زائد طویل القامت ہے تو ان میں کینسر کے شکار ہونے کے امکانات زیادہ ہوں گے۔