نیب نے شہباز شریف کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کا کیس بھی کھول دیا

نیب نے شہباز شریف کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کا کیس بھی کھول دیا


لاہور ( 24نیوز ) نیب نے اپوزیشن لیڈرشہباز شریف کےگرد شکنجہ کس دیا۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات کا کیس بھی کھول دیا۔

قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے شہبازشریف کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم میں گرفتار کیا اور وہ 20 روز سے نیب کی تحویل میں ہیں جس دوران احتساب عدالت شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ میں دو مرتبہ توسیع کرچکی ہے۔ ترجمان نیب نے بتایا کہ آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکیم کے بعد شہباز شریف   سے دیگر کیسز پر بھی سوالات شروع کردیئے ہیں اور ان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہےکہ شہبازشریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات آشیانہ اقبال کیس کے تناظر میں شروع کی ہیں جب کہ انہوں نے بہت سے معاملات پر لاعلمی کا اظہار بھی کیا ہے۔ نیب   ذرائع کے مطابق احتساب عدالت سے شہبازشریف کےمزید ریمانڈ کے لیے دیگر کیسز کے نکات کو بھی استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito