’’ٹریڈنگ اکاؤنٹس کوجعلی اکاؤنٹس قراردیا جارہا ہے‘‘


   لاہور ( 24نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ٹریڈنگ اکاؤنٹس کو جعلی اکاؤنٹس کہا گیا،  سمجھ آگیا کہ یہ اصل میں 18 ویں ترمیم کا جھگڑا ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ یہ ہمیشہ میرے دوستوں کوپکڑتے ہیں، یہ ہرطرف سے مجھ پر حملہ کیوں کررہے ہیں، سمجھ آگیا ہے کہ یہ اصل میں 18 ویں ترمیم کا جھگڑا ہے، جن دوستوں نے سندھ میں انڈسٹریلائزیشن میں مدد کی انہیں اٹھایا گیا۔ سابق صدر نے مزید کہا کہ ہم نے پشتونوں کوشناخت دی، یہ لوگ ہوش کے ناخن لیں،خود توبنی گالہ سے نیچے آتے نہیں، دیکھتے ہیں مولانا فضل الرحمان 31 اکتوبر کو آل پارٹیز کانفرنس کراتے ہیں یا نہیں۔

سابق صدر نے کہا کہ ہمارا کام ہم پر چھوڑ دیں، ہم لڑ جھگڑ کر خود کرلیں گے۔ قومی مفاہمتی آرڈر (این آر او) کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ میں نے تو مشرف سے بھی این آر او نہیں مانگا، میں نے ویسے ہی کیس جیتے، میں حکومت سے این آر او کیوں مانگوں؟ پرویز مشرف کے دور میں بھی جیل کاٹی۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito