وزیراعظم عمران خان اب براہ راست شکایات سنیں گے، موبائل ایپ تیار


  24نیوز : وزیراعظم عمران خان نے عوام سے براہ راست رابطہ رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر اعظم کمپلینٹ سیل کا کل سے باضابطہ آغاز ہو گا۔

  وزیراعظم عمران خان نے عوام سے براہ راست رابطہ رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر اعظم کمپلینٹ سیل کا کل سے باضابطہ آغاز ہو گا۔اور وزیراعظم نے نے افسران سے رابطے کرنے کیلیے موبائل ایپ متعارف کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم کمپلینٹ سیل کا کل سے باضابطہ آغاز ہو گا۔ وزیر اعظم کمپلینٹ سیل میں عوام کی شکایات خود دیکھیں گے۔

ہیومن رائٹس، کرپشن، قبضہ مافیا بیوروکریسی اور دیگر عوامی مسائل پر شکایات لی جائیں گی۔ وزیر اعظم کمپلینٹ سیل کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ وفاقی حکومت اور تمام محکمے وزیراعظم کمپلینٹ سیل کے احکامات پر فوری ایکشن لینے کے پابند ہوں گے، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہی کی جائے گی، اس سے قبل بھی سابق وزیراعظم نواز شریف شکایت سیل کینٹ بلاک میں موجود تھا۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف شکایت سیل پارلیمانی امور کے ماتحت کام کرتا تھا، سابقہ دور حکومت میں نواز شریف نے متعدد مریضوں کے علاج بھی شکایت سیل کی سفارش پر کرائے تھے۔ ادھر وزیراعظم نے عمران خان نے موبائل ایپ متعارف کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ موبائل ایپ کے ذریعے تمام سرکاری اداروں کے زمہ دار افسر وزیر اعظم سے رابطے میں ہوں گے، کسی بھی شہری کی شکایت پر مختص وقت میں عمل درآمد نہ ہوا تو بزریعہ موبائل ایپ یہ انکوائری سینئر افسران پھر وزارت اور اس کے بعد زیر اعظم تک پہنچ سکے گی۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito