شاہ محمود قریشی نے اسرائیلی طیارے کی خبر جھوٹی قرار دے دی

شاہ محمود قریشی نے اسرائیلی طیارے کی خبر جھوٹی قرار دے دی


ملتان ( 24 نیوز ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کے حوالے سے خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جس چیز کی کوئی حقیقت نہیں اس پرجواب دینا مناسب نہیں۔

گزشتہ  روز  سوشل میڈیا پر ایک خبر پھیلی جس میں کہا گیا کہ ایک اسرائیلی طیارے نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔ اس پر آج صبح ترجمان پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا کہ کوئی اسرائیلی طیارہ پاکستان کے کسی ائیرپورٹ پر نہیں آیا، اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد صرف افواہ ہے اور کچھ نہیں۔

سفارتکاروں کو تبدیل کیے جانے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خواہش ہےکہ تجربہ کارسفارتکار تعینات کیے جائیں، جتنے لوگ تعینات تھے وہ سفیرنہیں، سیاسی طورپرتعینات تھے۔ مسئلہ کشمیر پر اپنا موقف دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 7دہائیوں سے یہ مسئلہ چل رہاہے اور آج ملک بھرمیں کشمیریوں کیساتھ اظہاریکجہتی کیاجارہاہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے ہرفورم پرآوازاٹھا رہے ہیں۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito