معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ کا دل ٹوٹ گیا

معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ کا دل ٹوٹ گیا


دبئی(24نیوز)بنگلا دیش پاکستان کو ہرا کر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا،معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے پاکستان کی بنگلہ دیش سے شکست پر شدید تنقید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش پاکستان کو ہرا کر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا ، شاہین ’’تو چل میں آیا‘‘ کی پالیسی پر گامزن رہے ،بیٹنگ ،باؤلنگ اور فیلڈنگ میں ناکام ، پاکستان کو بنگلا دیش کے ہاتھوں 37 رنز سے شکست  ہوئی، فائنل بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان جمعہ کو کھیلا جائے گا۔

علاوہ ازیں  کپتان سرفراز کا ناکامی کا اعتراف کر لیا،پرفارمنس سے متعلق بار بار سوال پر غصے میں آگئے،کہا کتنی بار کہہ چکا ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں تھی۔ دوسری جانب پاکستان کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے پاکستان کی بنگلہ دیش سے شکست پر شدید تنقید کی ہے۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا  کہ پاکستانی ٹیم نے تمام خواب چکنا چور کردیے۔ ایشیا کپ سے پہلے پاکستان فیورٹ تھا۔ٹیم کے لیے یہ ایونٹ ڈراؤنا خواب شامل ہوا۔