بھینسیں خریدنی ہیں تو وزیراعظم ہاؤس آجائیں

بھینسیں خریدنی ہیں تو وزیراعظم ہاؤس آجائیں


اسلام آباد(24نیوز) وزیر اعظم ہاؤس میں آج بھینسوں کی نیلامی ہو ئی، 3بھینسیں اور 4بچے نیلامی کیلیے پیش کیے جائیں گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ہاوس میں اور کیا کیا نیلام ہوگا، وزیر اعظم ہاوس میں پہلے ہوئی گاڑیوں کی نیلامی ،اور  آج  بھینسیں نیلام ہونے کو تیار کھڑی ہیں،بھینسوں کی نیلامی آج ہی  کی  گئی،نیلام ہونے والے جانوروں میں  تین بھینسیں، تین مادہ بچے اور ایک نر بچہ نیلامی کے لیے پیش کیے  گئے۔ نیلامی کا عمل11 بجے شروع ہوا۔

دوسری جانب گاہکوں نے بھینسوں میں نقص نکالنا شروع کر دیے،گاہک کا کہنا تھا کہ نیلی راوی کی بھینسیں بتائی گئی تھیں لیکن وہ نہیں ہیں۔ 

بھینسیں سال سے زیادہ عرصہ سے دودھ دے رہی ہیں۔  اب ان کے پاس دینے کو دودھ نہیں بچا۔  اب صرف وزیر اعظم ہاوس کی بھینسیں کرکے ہی خریدی جائیں گی۔  

علاوہ ازیں پہلی بھینس3لاکھ85ہزار روپے میں بکی جبکہ دوسری بھینس3لاکھ روپے میں نیلام ہوئی،ایک خریدار کا کہنا تھا کہ بھینس نواز شریف کی محبت میں خریدی،بھینس کو نواز شریف کی نشانی سمجھوں گا۔