مقبوضہ کشمیر، تازہ کارروائی میں مزید آٹھ کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر، تازہ کارروائی میں مزید آٹھ کشمیری شہید


سرینگر( 24نیوز )بھارت درندگی سے باز نہ آیا،قابض فوج نے تازہ کارروائی میں مزید آٹھ کشمیریوں کو شہید کردیا۔سری نگر ،ضلع اسلام آباد ،بڈگام اور اننت ناگ کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوج نے محاصرہ کر ررکھا ہے ،کشمیری گھروں میں محصور ہو کررہ گئے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 2 نوجوانوں کو شہیدکر دیا ہے،قابض بھارتی فوج نے سری نگر کے علاقے نور باغ میں محاصرے کے دوران ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گھر کے مالک سلیم ملک شہید ہوگئے۔

بھارتی فوج کی بربریت کا دوسرا واقعہ ضلع اسلام آباد کے علاقے دلوچ دورو میں پیش آیا جہاں قابض فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر ایک نوجوان کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب شہید سلیم ملک کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور قابض انتظامیہ اور بھارتی فوج کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا، اس موقع پر پولیس اور فوجی اہلکاروں نے نماز جناہ میں شرکت کرنے والے افراد پر آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی،قابض انتظامیہ نے سری نگر میں احتجاج اور ریلیوں کو روکنے کے لیے کرفیو لگا دیا جب کہ ضلع اسلام آباد، بڈگام اور سری نگر میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔