بنوں میں پر اسرار طور پر کینسر کا مرض پھیل گیا

بنوں میں پر اسرار طور پر کینسر کا مرض پھیل گیا


24نیوز: بنوں کے دور آفتادہ علاقہ جانی خیل میں پر اسرار طور پر کینسر کا مرض پھیل گیا, 10 سے زائد افراد کی جان لے لی ،مرنے والوں میں 5 افراد کا آپس میں خونی رشتہ ہے ،جن کے دو بچے زیر علاج بھی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاندان کے انعام اللہ نامی شخص نے بتایا کہ تقریباً 2009 سے جانی خیل کے علاقہ میں بیماریوں میں اضافہ آیا ہے جبکہ 3 سال سے کینسر کا مرض بڑھنے لگا ۔  کینسر کا مرض جانی خیل میں ایک علاقے یا خاندان میں نہیں  بلکہ جانی خیل کے دیگر علاقوں اور خاندانوں سے تعلق رکھنے والے بھی اس مرض کا شکار رہے ہیں ،آج تک اس کے پھیلنے کی وجوہات معلوم نہ ہو سکی۔ 

علاقہ عمائدین نے ورلڈ ہیلتھ آ رگنائزیشن اور محکمہ صحت کی ٹیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مرض کے پھیلنے کی وجوہات اور روک تھام کیلئے جانی خیل میں میڈیکل ٹیمیں روانہ کی جائیں.

ضرور پڑھیں:کھراسچ، 18 جون 2019