بچوں کے اغوا کی غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں:مشیر اطلاعات سندھ

بچوں کے اغوا کی غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں:مشیر اطلاعات سندھ


کراچی ( 24نیوز )شہر قائد میں بچوں کے اغوا کے معاملے پر سندھ حکومت کا بھی موقف آگیا، مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں بچوں کے اغوا سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں، جہان شکایت ملتی ہے وہاں حکومت کارروائی کرتی ہے۔

بچوں کے اغوا کے معاملے پر سندھ حکومت کا رد عمل بھی آگیا، مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں کچھ روز سے سندھ حکومت اور اس کے اداروں سے متعلق منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، کراچی میں بچوں کے اغوا سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں ، شہر میں جب کہ اسٹریٹ کرائم یا بچوں کے اغوا کی شکایت ملتی ہیں تو حکومت کارروائی کرتی ہے۔

قومی ادارہ برائے امراض قلب کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کے پہلے این آئی سی وی ڈی کا بجٹ صرف 70 کروڑ تھا لیکن سندھ حکومت کی کوششوں سے آج اس کا بجٹ ساڑھے آٹھ ارب ہے-

چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار جب جناح ہسپتال کے دورے پر آئے تو خوش ہوکر گئے، تھر پارکر کی بچی کا علاج جناح ہسپتال میں چل رہا ہے، یہ ہسپتال سندھ حکومت کا ہے لیکن پی ٹی آئی والے ٹوئٹر پر صرف کریڈٹ لے رہے ہیں ۔