کراچی کی اہم شاہراہوں پر مافیا قابض

کراچی کی اہم شاہراہوں پر مافیا قابض


کراچی(24نیوز)  اہم شاہراہوں پر قبضہ مافیا کا راج، شاہراہ فیصل ایف ٹی سی فلائی اوور پر تجاوزات اور غیرقانونی دیواروں کے معاملہ پرعدالتی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری ، قبضہ مافیا نے ایک بار پھر تعمیرات شروع کردیں۔

 تفصیلات کے مطابق شاہراہِ فیصل اور ایف ٹی سی اوور ہیڈ برج سمیت دیگر جگہوں پر اشتہاری دیواریں اور غیر قانونی دکانیں عدالتی احکامات کے باوجود مسمار نہیں کی گئیں، متعلقہ انتظامیہ قابضین کے آگے بے بس نظر آتی ہے۔  شاہراہ فیصل سے متصل رہائشی علاقوں کے مکین کمرشل سرگرمیوں کے باعث پریشانی کا شکار ہیں، مکینوں کا کہنا ہے کہ ایسی سرگرمیوں سے آنے جانے والوں کو مشکلات درپیش ہیں ۔

اوور ہیڈ برج کے نیچے بنی ہوئی دکانیں اور تجاوزات نہ صرف غیر قانونی ہیں بلکہ کراچی کے انفراسٹرکچر اور شہر کی خوبصورتی کو بھی ماند کرنے کا سبب بن رہی ہیں۔