شاہ محمود قریشی کے بیٹے،بھانجے کو بھی حکومتی عہدہ مل گیا

شاہ محمود قریشی کے بیٹے،بھانجے کو بھی حکومتی عہدہ مل گیا


اسلام آباد( 24نیوز ) وزیر اعظم عمران خان نے پالیمانی سیکرٹریز کو منتخب کر لیا،مخدوم زین حسین قریشی پالیمانی سیکرٹری فنانس،لال چند مخصوص نشست پر پالیمانی سیکرٹری انسانی حقوق مقرر کردئیے گئے۔

رخسانہ نوید پالیمانی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی ، روبینہ جمیل دفاعی پیداوار ، نوشین حامد پالیمانی سیکرٹری قومی صحت مقرر کردئیے گئے،وجیح اکرام تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت ،شاندانہ گلزار خان کامرس ،جویریہ ظفر انفارمیشن و براڈکاسٹنگ،جمیل احمد خان میری ٹائم افیئرز،تاشفین صفدر پارلیمانی سیکرٹری ہاوسنگ اینڈ ورکس مقرر کیئے گئے ہیں۔

اسی طرح راجہ الیاس احمد پیٹرولیم کے پارلیمانی سیکرٹری مقررکئے گئے ہیں،فرخ حبیب ریلوے ، ظہور حسین قریشی توانائی ،عالیہ حمزہ ملک ٹیکسٹائل ، عندلیب عباس خارجہ امور کی پارلیمانی سیکرٹری ہونگی۔

ضرور پڑھیں:کھراسچ، 18 جون 2019

یاد رہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی فنانس کے پارلیمانی سیکرٹری مخدوم زین قریشی کے والد،پارلیمانی سیکرٹری ظہور حسین قریشی کے ماموں ہیں۔