منی بجٹ سے خان صاحب کی اے ٹی ایمزکوفائدہ ہوا : بلاول بھٹو

منی بجٹ سے خان صاحب کی اے ٹی ایمزکوفائدہ ہوا : بلاول بھٹو


اسلام آباد(24 نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو  کی حکومت پرکڑی تنقید، ان کا کہنا تھا منی بجٹ سے خان صاحب کی اے ٹی ایمزکوفائدہ پہنچایاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حکومت کوکڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے، ان کا کہنا تھا کہمنی بجٹ سے خان صاحب کی اے ٹی ایمزکوفائدہ پہنچایاگیا ہےجبکہ حکومت کی کفایت شعاری مہم میں گاڑیوں اوربھینسوں کی نیلامی کادنیامذاق اڑارہی ہے۔ 

ان کا  مزید کہنا تھا  کہ منی بجٹ میں نان فائلرزکوٹیکس کی چھوٹ کسی اسکینڈل سے کم نہیں، بجٹ سے ٹیکس چوروں اوربلیک منی والوں کو فائدہ ہوا۔تبدیلی کےنعرے والے خود احتساب سے بھاگ رہے ہیں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چارج اپوزیشن کو ملنا چاہیے۔