مظفر گڑھ: اسکول وین میں سِلنڈردھماکہ،2 معصوم جاں بحق

مظفر گڑھ: اسکول وین میں سِلنڈردھماکہ،2 معصوم جاں بحق


مظفر گڑھ (24 نیوز) اسکول وین میں سلنڈرپھٹنے سے دھماکےکے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق اور 10 سے زائد شدید جھلس گئے، جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے،وزیراعلیٰ نے اسکول وینز میں سِلنڈرزپرفوری پابندی کاحکم جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ میں اسکول وین میں سلنڈرپھٹنےسے2معصوموں کی زندگیاں چلی گئیں،جبکہ وین میں سوار10بچےزخمی ہوگئے۔

مظفرگڑھ کےچوک قریشی کے قریب اسکول وین میں سلنڈر دھماکہ ہوا جس میں 20 سے زائد اسکول کے بچے سوار تھے،جھلسنے والے کئی بچوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔حادثے کےبعدریسکیوٹیموں نےامدادی کارروائی کرتےہوئےزخمیوں کوفوری طورپراسپتال پہنچایا۔

  اسکول وین میں سلنڈرحادثےکا نوٹس لیتےہوئےوزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اسکول وینز میں سی این جی سلنڈرزپر فوری پابندی کا حکم دے دیا ہے۔وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کے مطابق سلنڈرزپرپابندی کا اطلاق سرکاری اور پرائیوٹ اسکول وینز پر یکساں طور پر ہو گا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ اسکول وین کا ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہوگیا جبکہ وین کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔