عمران خان سے شادی کے بعد ہم دونوں کی زندگی بدل گئی:خاتون اول

عمران خان سے شادی کے بعد ہم دونوں کی زندگی بدل گئی:خاتون اول


اسلام آباد ( 24 نیوز ) خاتون اول پاکستان بشریٰ بی بی کاکہناہےخان صاحب کے پاس جادو کی چھڑی نہیں تبدیلی میں وقت لگے گا، عمران خان کے مقابلے کا پاکستان میں کوئی لیڈر نہیں ہے، پاکستان کی تقدیر خان صاحب ہی بدلیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ قوم کو اب ایسا لیڈر ملا ہے جس کے دل میں کوئی لالچ نہیں ہے۔قائداعظم کے بعد اس صدی میں عمران خان اور اردگان بس دو ہی لیڈر ہیں۔نجی ٹی وی کوانٹریومیں خاتون اول بشریٰ بی بی کاکہنا تھاملک میں خوشحالی آنے میں تاخیر ہو سکتی ہے مگر آئے گی ضرور اور عمران خان ہی لے کر آئیں گے۔

ازدواجی زندگی کے بارےمیں بات کرتے ہوئے وزیراعظم کی اہلیہ کاکہناتھا عمران خان سے شادی کے بعد ہم دونوں کی زندگی بدل گئی، ایک دوسرے کی وجہ سے ہمارے اندر تبدیلی آئی،شادی کے بعد پتا چلا کہ صرف عبادت کافی نہیں لوگوں کی خدمت بھی ضروری ہے۔ خان صاحب کتے کو پیار کرتے ہیں، اس کی دیکھ بھال میں کرتی ہوں۔

خاتون اول نےوزیراعظم کےحوالےسےبات کرتے ہوئے بتایاعمران خان بہت سادہ انسان ہیں انہیں کسی چیز کی لالچ نہیں، کوئی لیڈر ایسا ہوگا جس کے پاس صرف دوتین سوٹ ہوں؟ خان صاحب کپڑوں کے معاملے میں بے پروا ہیں۔

خاتون اول نے انٹرویومیں واضح کیا کہ انہیں عمران خان سےشادی کیلئے کوئی روحانی پیغام نہیں ملا, انہوں نے عدت پوری کرنے کے بعد عمران خان سے شادی کی۔