تحریک انصاف کو دھچکا،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا عہدہ چھن گیا

تحریک انصاف کو دھچکا،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا عہدہ چھن گیا


کوئٹہ (24 نیوز) تحریک انصاف کو بڑا دھچکا، قاسم سوری ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی نہیں رہے،دھاندلی ثابت ہوگئی،کوئٹہ کے الیکشن ٹریبونل نے این اے 265 کا الیکشن کالعدم قراردیدیا۔

بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس عبداللہ بلوچ نے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دے دیا۔مسلم لیگ ن کے  لشکری رئیسانی نے قاسم سوری کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔

کوئٹہ کے حلقہ این اے 265 کے ووٹوں کی بائیو میٹرک رپورٹ میں سنگین غلطیوں کا انکشاف ہوا ہے۔52756 کاؤنٹر فائیلز پر انگلیوں کے نشان غیر واضح 49042 پر واضح ہے ‘ نادرا رپورٹ  کے مطابق 15 پولنگ اسٹیشنوں کے خاکی تھیلے ہی غائب ہے ‘ 1533 کاؤنٹر فائلز پر درج شناختی کارڈ نمبرز غلط ہیں ‘123 کاؤنٹر فائلز پر شناختی کارڈ نمبرز 2 /2 بار ددرج ہے، 333 کاؤنٹر فائلز پر ایسے شناختی کارڈ نمبر درج ہیں جو اس حلقے میں رجسٹرڈ ہی نہیں۔

  نادرا نے بلوچستان ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل میں رپورٹ جمع کرادی جس کے مطابق ٹربیونل نے 29 جون کو نادرا کو حاجی لشکری رئیسانی کے حکم پر ووٹوں کی تصدیق کا حکم دیا تھا، حلقہ سے پی ٹی آئی کے قاسم سوری نے لشکری ریسانی اور محمود خان اچکزئی کو شکست دی تھی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer