گوگل 21 برس کا ہوگیا

گوگل 21 برس کا ہوگیا


(24 نیوز) دنیا کا مقبول ترین سرچ انجن گوگل آج 21 برس کا ہوگیا اور اس موقع پر گوگل نے دلچسپ ڈوڈل بھی متعارف کروایا ہے۔

گوگل دنیا کا سب سے مقبول سرچ انجن ہے اور دنیا کے تقریباً تمام لوگ معلومات حاصل کرنے کےلیے گوگل ہی کا استعمال کرتے ہیں۔آج گوگل اربوں ڈالر مالیت کی کمپنی کی شکل اختیار کر چکا ہے اور اس کے دنیا بھر میں موجود دفاتر میں قریباً 50 ہزارسے زائد ملازمین کام کرتے ہیں۔

2004 میں گوگل نے "کی ہول" نامی کمپنی خریدی جس نے وہ پراڈکٹ تیار کی جسے آج لوگ "گوگل ارتھ" کے نام سے جانتے ہیں جس کے دو برس بعد ہی گوگل نے ویڈیو براؤزنگ کی سب سے معروف ویب سائٹ یو ٹیوب خرید کر انٹرنیٹ مارکیٹ میں ہلچل مچا دی۔

گوگل ہر مشہور شخصیت کی سالگرہ اور برسی کے موقع پر یا دنیا میں ہونے والے تمام بڑے واقعات کے حوالے سے ڈوڈل متعارف کرواتا ہے جو دنیا بھر میں بہت مقبول ہوتے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer