جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کشمنر کی دفتر خارجہ طلبی

جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کشمنر کی دفتر خارجہ طلبی


اسلام آباد (24 نیوز) بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی ، بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہریوں کی شہادت پر بھارت سے شدید احتجاج۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے گزشتہ روز ایل او سی پر فائرنگ کے نتیجہ میں 2 افراد کی شہادت پر شدید احتجاج کیا گیا۔ شہید ہونے والوں میں دو شہرر نذیر اور رفیق شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کوئٹہ میں ایک ہی روز تین دھماکے، 6 سکیورٹی اہلکار شہید، 15 زخمی

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا جس میں کہا گیا کہ بھارتی فوج ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کے نزدیک واقع شہری آبادیوں پر مسلسل بھاری ہتھیار استعمال کررہی ہے۔

ترجمان کے مطابق 2017 میں بھارت نے جنگ بندی معاہدہ کی ایک ہزار سے زائد خلاف ورزیاں کیں۔ رواں برس جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی اور فائرنگ سے 23 معصوم شہری شہید ہوئے۔ گزشتہ برس کی نسبت بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا۔