کینیڈا کے وزیر اعظم نے بوم بوم شاہد آفریدی کے نام خط لکھ دیا

کینیڈا کے وزیر اعظم نے بوم بوم شاہد آفریدی کے نام خط لکھ دیا


24 نیوز : کینیڈیئن وزیر اعظم نے بوم بوم شاہد آفریدی فاونڈیشن کی خدمات کے اعتراف میں شاہد آفریدی کو تعریفی خط لکھ دیا۔ فاونڈیشن کی طرف سے کینیڈا میں فنڈ ریزنگ ڈنر کا انعقاد  کیا گیا۔عوام نے دل کھول کر شاہد آفریدی فاونڈیشن کو عطیات دیئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے لئے ایک اور اعزاز حاصل ہو گیا۔ کینیڈیئن وزیر اعظم کی جانب سے شاہد آفریدی فاونڈیشن کی خدمات کے اعتراف میں شاہد آفریدی کو تعریفی خط جاری کر دیا گیا۔

 

شاہد آفریدی کو لکھے گئے خط میں کنیڈا کے وزیر اعظم نے کہا کہ کینڈا میں تمام مذاہب کے لوگوں کو مکمل آزادی حاصل ہے۔

اسلامک ریلیف کینیڈا کی دعوت پرشاہد آفریدی فانڈیشن کی جانب سے پاکستان میں صحت اور تعلیم کے میدان میں خدمات کے لئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔