تاجروں ، صنعت کاروں کابجٹ پرردِعمل سامنے آ گیا

تاجروں ، صنعت کاروں کابجٹ پرردِعمل سامنے آ گیا


لاہور(24نیوز) لاہورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بجٹ پُرملے جلے ردعمل کااظہارکیاہے۔

لاہور چیمبر آف کامرس میں وفاقی بجٹ تقریر سننے کا اہتمام کیا گیا ،صدر ملک طاہر جاوید،سینئر نائب صدر خواجہ خاوررشید،نائب صدر ذیشان خلیل،چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ سمیت دیگر شریک ہوئے ۔ ملک طاہر جاوید نے کہا کہ زرعی مشینری،ایل این جی ،پولٹری،قرآن پاک کے کاغذ،الیکٹریکل کار کے شعبے،اسٹیشنری سمیت دیگر شعبوں پر ٹیکس چھوٹ خوش آئند ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی بجٹ لایا عوام کیلئے خاص تحفہ، پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی تجویز 

چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ ایکسپورٹ بڑھانے کا کوئی پیکج پیش نہیں کیا گیا۔سابق صدر محمد علی میاں نے بجٹ کو متوازن قراردیدیا جبکہ سینئر نائب صدر خواجہ خاوررشید اور نائب صدر ذیشان خلیل نے کہا کہ ودہولڈنگ ٹیکس کو واپس نہ لینا مایوس کن ہے ،ذیشان خلیل نے کہا کہ بجٹ توقعات کے برعکس ہے۔
بزنس کمیونٹی نے کہا کہ برآمدات بڑھانے کیلئے انرجی ٹیرف میں کمی کی جائے اور صنعت کیلئے ایکسپورٹ گروتھ پیکج کا اعلان کیا جائے۔