کراچی: پولیس کی کارروائی، گدھوں کی بوری بند کھالیں برآمد


کراچی (24نیوز)  پولیس نے مختلف کارروائیوں میں انیس ملزم کودھرلیا، اُدھرکورنگی انڈسٹریل ایریا سے پولیس نے گدھے کی کھالوں کے 200 سے زائد بورے برآمد کر لئے۔
کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں رک نہیں سکی , پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کرکے 19 ملزمان کو گرفتار کرلیا.
سرسید پولیس کی کارروائی ، چار رکنی بھتہ خور ڈکیٹ پولیس کے ہاتھ لگ گیا.ملزمان تاجروں سے بھتہ وصول کرتے تھے ،ملزمان سے 1 گاڑی اور 4 پستول برآمد
کر لیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: خوش نصیب جوڑے کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش

پولیس نے سولجر بازار ، بلدیہ سعیدآباد، میمن گوٹھ اور گڈاپ سے گیارہ ملزمان کو دھرلیا۔نیو کراچی اور اورنگی ٹاو میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2 زخمی ہوئے ۔
دوسری جانب کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس کا گودام میں چھاپہ ،گدھے کی کھالوں کے 40 سے زائد بورے برآمد کرلیے گئے ۔کارروائی کے دوران 4 ملزمان بھی پولیس کے ہاتھ لگ گئے ۔