سونم کپور کا شادی پر مہمانوں کو مدعو کرنیکا انوکھا طریقہ

سونم کپور کا شادی پر مہمانوں کو مدعو کرنیکا انوکھا طریقہ


ممبئی (24نیوز) بالی ووڈ اداکارا سونم کپور اور انند رشتہ ازدواج میں بدھنے والے ہیں۔ جس کی خبر سوشل میڈیا اور بالی ووڈ انڈسٹری میں کافی پھیل چکی ہے لیکن سونم کپور نے اپنی شادی پر مہمانوں کو بلانے کے لیے روایتی انداز چھوڑ کر ایسا انداز اپنایا کہ آپ بھی پڑھ کر حیران ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سونم کپور اور انند اہوجا کی شادی کی دھوم ہر طرف مچی ہوئی ہے ان کے چاہنے والے ان کی شادی میں شرکت کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اس دوران خبریں آرہی ہیں کہ سونم کپور اپنی شادی میں مہمانوں کو بذریعہ ای میل مدعو کریں گے.

یہ بھی پڑھیں: پولیس کی کارروائی، گدھوں کی بوری بند کھالیں برآمد

بھارتی میڈیا کے مطابق جوڑا کارڈز کی تقسیم کو کاغذ کا ضیاع سمجھتے ہیں ۔ تاہم وہ اپنے مہمانوں کو ای کارڈز کے ذریعے دعوت دیں گے۔