لاہور: کاسموپولیٹن کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق

لاہور: کاسموپولیٹن کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق


لاہور (24نیوز) لاہور کے باغ جناح میں کاسمو پولیٹن کلب کی چھت گرگئی ۔ چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق کاسمو پولیٹن کلب کی تعمیرومرمت کا کام ہورہا تھا کہ لینٹر ٹوٹ گیا جس کے باعث 5 مزدور ملبے تلے آگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں تین افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 زخموں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پولیس کی کارروائی، گدھوں کی بوری بند کھالیں برآمد

ڈاکٹرز ان دوزخمیوں کو بچانے کے لیے کوشاں ہے۔