نیویارک میں بلٹ پروف کتاب کی رونمائی


(24نیوز) آسکر ایورڈ یافتہ پاکستانی ہدایتکار شرمین عبید چنائے نے ملالہ یوسف زئی کی دو سہیلیوں کے ہمراہ دنیا کی پہلی بلٹ پروف کتاب لاؤنچ کر دی ہے ،لڑکیوں کی تعلیم کو محفوظ بنانے کے لیے یہ کتاب پیغام رکھتی ہے۔

بلٹ پروف کتاب کی تیاری کی رونمائی نیویارک میں ہوئی، بلٹ پروف کتاب خواتین کے لیے محفوظ تعلیم کی طرف اشارہ کرتی ہے ،جس کا مطلب ہے کہ گولیاں حصول علم کے خلاف استعمال نہ ہو سکیں گی   کیونکہ اب بلٹ پروف کتابیں موجود ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: خبردار! ہوشیار۔۔۔اب دوسری شادی کرنے پر خوب پٹائی ہوگی

ایک سو پچاس صفحات پر مشتمل اس کتاب پر نو ایم ایم کی پانچ میٹر تک کے فاصلے سے فائر کی گئی گولی بھی اثر نہیں کرے گی ، شرمین عبید چنائے کا کہنا ہے کہ اب علم بلٹ پروف ہو چکا ہے،  سوات کی کائنات اور شازیہ کی تحریر کردہ یہ کہانیاں دراصل لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے ایک بیداری مہم ہے جس کے ذریعے پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے فنڈز اکٹھے کیے جائیں گے ۔