ن لیگ ، تحریک انصاف میں پارٹی ٹکٹوں کیلئے لابنگ تیز

ن لیگ ، تحریک انصاف میں پارٹی ٹکٹوں کیلئے لابنگ تیز


اسلام آباد(24نیوز) الیکشن 2018 کے قریب آتے ہی سیاسی جماعتوں میں ٹکٹوں کے حصول کے لیےروایتی دھڑے بندی واضح ہوگئی، اسلام آباد کے تین حلقوں کیلئے ن لیگ اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے لیے درجنوں امیدواروں نے لابنگ تیز کردی۔
الیکشن 2018 سے قبل دو بڑی سیاسی جماعتیں ن لیگ اور پی ٹی آئی مشکلات کا شکارہیں،اسلام آباد کے تین حلقوں کیلئے دونوں جماعتوں کے درجنوں امیدواروں کی دوڑیں لگی ہیں۔ این اے 52، 53 اور 54 میں تمام امیدواروں نے عوامی رابطے بھی شروع کردیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  اگلا وزیر اعلیٰ پنجاب کون ہوگا؟ سینیئر صحافی نے بتادیا

پی ٹی آئی کےمتوقع امیدوار کہتے ہیں جماعت میں دھڑے بندی جمہوریت کا حسن ہے،پارٹیز میں اختلافات ضرور ہوتے ہیں لیکن جو پارٹی قیادت کا فیصلہ ہوگا وہ سب کو قبول ہوگا۔

ن لیگ کے امیدوا اور ڈپٹی مئیر ذیشان نقوی کہتے ہیں کہ پارٹی میں دھڑے بندی ہے لیکن قیادت نے جس کو ٹکٹ دیا،اسکا بھرپور ساتھ دیا جائے گا،

ن لیگ اور پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں اس وقت کئی دھڑے ہیں،اس دھڑے بندی کو ٹکٹ حاصل کرنے والے امیدوار اور خاص طور پارٹی رہنما عمران خان اور نواز شریف کیسے ختم کر پائیں گے یہ ایک بڑا چیلنج ہوگا۔