قومی ٹیم میں بھارتی کھلاڑی کیوں کھیلا؟فیصل آباد میں پہلوانوں کا احتجاج

قومی ٹیم میں بھارتی کھلاڑی کیوں کھیلا؟فیصل آباد میں پہلوانوں کا احتجاج


فیصل آباد(ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں جاری کبڈی کے ورلڈ کپ میں جانے والی قومی ٹیم میں قحط الرجال پیدا ہو گیا، قومی ٹیم کو پورا کرنے کیلئے میں دشمن ملک کے کھلاڑی کو شامل کرنا پڑ گیا جس پر فیصل آباد میں پہلوانوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔
کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم میں بھارتی کھلاڑی کھلانے کے خلاف فیصل آباد میں احتجاج کیا گیا۔ کبڈی کے کھلاڑیوں نے زرعی یونیورسٹی گیٹ سے ضلع کونسل چوک تک احتجاجی ریلی نکالی۔ کھلاڑیوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں اپنے کھلاڑیوں کو چھوڑ کر بھارتی کھلاڑیوں کو کھلانا زیادتی ہے، کبڈی فیڈریشن ملک دشمن ایجنڈے پر کام کر رہی ہے، حکومت نوٹس لے۔
واضح رہے کہ آسٹریلوی سفارتخانے نے پاکستان کبڈی ٹیم کے 10 کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہیں کیے تھے جس کی وجہ سے وہ آسٹریلیا نہیں جا سکے تھے۔ قومی کبڈی ٹیم کو مکمل شرکت نہ ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان کبڈی فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق 14 کھلاڑیوں سمیت 5 آفیشلز نے آسٹریلیا کے ویزے اپلائی کیے تھے لیکن صرف 5 کھلاڑیوں اور 4 آفیشلز کو ویزے جاری ہوئے۔