سعودی شہزادی آئی اور چھا گئی

06:31 PM, 28 Apr, 2018

حرا اعوان

24نیوز: شہزادی نوورا سعودی عرب کی نئی فیشن ایمبیسڈر بن کرسامنے آگئیں، سعودی عرب میں تاریخ کے پہلے فیشن ویک میں شہزادی نوورا عالمی میڈیا میں چھائی رہیں،فیشن ویک کو فرانس اور امریکی فیشن ڈیزائنرز نے بے حد سراہا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں آنے والی بڑی حالیہ تبدیلیوں میں خواتین کی معاشرتی آزادی کی تحریک بھی شامل ہے اور شہزادی نوورا اس تبدیلی میں پیش پیش ہیں۔ سعودی خاندان کی فرد نورا فیصل السعود کی صاحبزادی عرب فیشن کونسل کی اعزازی سربراہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بالی وڈ میں تھرتھلی ، امیتابھ بچن کا ایک اور بیٹا سامنے آگیا 

 واضح رہے کہ شہزادی نوورا کی سربراہی میں ہونے والے پہلے سعودی فیشن ویک کو فرانس کے معروف فیشن ڈیزائنر جین پال گیلیٹر اور دنیا میں فیشن ڈیزائن کے بے تاج امریکی بادشاہ رابرٹ کاولی نے بھی بے حد سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:خاتون ٹیچر نے انوکھی مثال قائم کر دی 

 علاوہ ازیں سر کو سیاہ عبائیہ سے ڈھانپنے والی شہزادی نوورا کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ فیشن کی چکا چوند سے متاثر ہیں مگر وہ اپنے معاشرے کی روایات اور ثقافت سے بھی خوب واقف ہیں۔ شہزادی کا مزید کہنا تھا کہ عبائیہ پہننا ان کا مذہبی اور ثقافتی اظہار ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی مضبوط ثقافتی پہچان بھی ہے اور انہوں نےاس فیشن ویک کی وساطت سے اپنی ثقافت اور مذہب کے رشتے کا پیغام عام کرنے کی کوشش کی ہے۔

مزیدخبریں