خواتین کےلیےخوش خبری، سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی


لاہور(24نیوز) کاروباری ہفتے کے اختتام پر شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ، پورے ہفتے کے دوران قیمت میں ایک ہزار پانچ سو روپے کمی دیکھی گئی۔

ایک ہزار پانچ سو روپے کمی کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت انسٹھ ہزار ایک سو پچاس روپے کا ہوگیا ہے ،اسی طرح بایئس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت پچپن ہزار پانچ سو سے کم ہوکر چون ہزار دوسو روپے ہوگی ہے۔

صدر لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان غالب ہے جسکے اثرات مقامی مارکیٹ پر مرتب ہورہے ہیں، تاہم صارفین نے اس پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں کمی سے انکی معاشی مشکلات بھی کم ہوجائیں گی۔