خاتون پولیس آفیسر نے ’دبنگ خان ‘کا روپ دھار لیا


اٹک(24نیوز) خاتون پولیس آفیسر کی دلیری اغواء ہونے والے خواجہ سرا کو بازیاب کروا لیا،خواجہ سراوں کے حق میں نعرہ بازی۔

تفصیلات کے مطابق اٹک سے حضرو جاتے ہوئے خواجہ سرا یونس کو بازیاب کروانے کے بعد اے ایس پی ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے تھانہ سٹی میں ملزمان کی موجودگی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان ملزمان پہلے بھی خواجہ سراوں کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس میں ایک خواجہ سرا زخمی ہوا تھا۔اب خواجہ سرا یونس کو اغواء کر کے قتل کرنا چاہتے تھے کہ پولیس کی بروقت کاروائی سے خواجہ سرا کی جان بچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:خاتون ٹیچر نے انوکھی مثال قائم کر دی 

 علاوہ ازیں پولیس کی بروقت کارروائی سے مطمعن ہو کر خواجہ سراوں کا ایک ٹولہ پولیس اسٹیشن پہنچ گیا اور پولیس کے حق میں نعرہ بازی کی اس موقع میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سراوں نے حکومت سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:سعودی شہزادی آئی اور چھا گئی 

 واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف پولیس نے اغواء کا مقدمہ درج کر کے مقامی عدالت سے ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔ خاتون پولیس آفیسر کی طرف سے اغواء کاروں کی گرفتاری اور تفتیش پر خواجہ سراوں نے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔