عمران خان نے لاہور جلسہ میں 10 نکاتی پارٹی پالیسی پیش کرنے کا اعلان کر دیا

عمران خان نے لاہور جلسہ میں 10 نکاتی پارٹی پالیسی پیش کرنے کا اعلان کر دیا


لاہور (24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف لاہور میں رنگ جمانے کے لیے تیار، مینار پاکستان کے سائے تلے اسٹیج لگ گیا۔ عمران خان اہلیہ بشریٰ کے ہمراہ لاہور پہنچ گئے۔

24 نیوز کے مطابق عمران خان نے اتوار کے روز لاہور میں کیے جانے والے جلسہ میں 10 نکاتی پارٹی پالیسی پیش کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہی نہیں بلکہ انھوں نے میڈیا سے کی جانے والی گفتگو میں پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خفیہ طاقتوں سے الیکشن جیتنے کا مفروضہ ختم کر دیں گے، نواز شریف 

پی ٹٰی آئی چیئرمین کا میاں نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ میاں صاحب آپ نیلسن منڈیلا نہیں مارکوس ہیں۔ ساتھ ہی انھوں نے ن لیگ کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کرپٹ ٹولے کے چیف ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسہ کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ جس کے لیے کارکنان جوق در جوق مینار پاکستان پہنچنا شروع ہو چکے ہیں۔ جہاں میوزیکل کنسرٹ ہو گا جس میں راحت فتح علی خان، عطا اللہ عیسیٰ خیلوی اور ابرارالحق پرفارم کریں گے۔

ویڈیو دیکھیں: