اصول والا سینیٹ الیکشن میں ’وصول‘ والا بن گیا: شہباز شریف


مردان (24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ کپتان کو دھرنوں کے سوا کوئی کام نہیں۔ اصول والا سینیٹ الیکشن میں ’وصول‘ والا بن گیا۔

مردان میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیازی صاحب نتھیا گلی میں آرام کرتے رہے۔ ڈینگی پشاور میں تباہی مچاتا رہا۔ عمران خان کو خیبر پختون خوا میں کام کرنا چاہیے تھا۔ کے پی کے میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف مارکوس، شہباز شریف کرپٹ ٹولے کے چیف ہیں، عمران خان 

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کپتان کو دھرنوں کے سوا کوئی کام نہیں۔  اصول والا سینیٹ الیکشن میں وصول والابن گیا۔ عمران خان کو کسی چیز کو ہوش نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ ن لیگ ان دنوں نا اہلیوں کی زد میں آ چکی ہے جس کے باعث پارٹی کی ساکھ بھی متاثر ہوئی ہے۔ میاں شہباز شریف اس ساکھ کو بحال کرانے کے لیے کوشاں ہیں اور ملک بھر میں جلسے کر رہے ہیں۔ 

پڑھنا نہ بھولیں: خفیہ طاقتوں سے الیکشن جیتنے کا مفروضہ ختم کر دیں گے، نواز شریف

مردان جلسہ میں شہباز شریف پر ٹوپی بھی اچھالی گئی۔ ٹوپی اچھالنے والے کا مؤقف تھا کہ میری بیٹی اغوا ہوئی جس کے لیے مجھے نہ بیٹی ملی اور نہ انصاف ملا۔ یہی وجہ تھی کہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف اپنی ٹوپی اچھالی۔