’’ نواز شریف نے دوستی کی آڑمیں کھلواڑ کیا، اب بڑے پیغامات بھجواتے ہیں‘‘


24 نیوز : پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت میں آتے ہی نوازشریف مغلِ اعظم بن گئے۔ نوازشریف نے دوستی کی آڑمیں کھلواڑ کیا اور اب بڑے پیغامات بھجواتے ہیں۔

سابق صدر نے لاہور میں 5 جلسے کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اڈیالہ کی صفائی کرا رہے ہیں۔ لیکن کیا پتہ انہیں لانڈھی جیل جانا پڑے۔ نوازشریف کی سوچ ہی جمہوری نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خفیہ طاقتوں سے الیکشن جیتنے کا مفروضہ ختم کر دیں گے، نواز شریف 

علاوہ ازیں آصف علی زرداری نے پیپلز یونٹی لاہور کے رہنما ساجد گجر اور صفدر گوندل سے ملاقات کی۔ آصف زرداری کی جانب سے پیپلز یونٹی لاہور کو شاندار فتح پر مبارکباد دی گئی۔ انھوں نے پیر کی دوپہر لاھور ایئرپورٹ آنے کا وعدہ بھی کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پیپلز یونٹی کی فتح میں کردار ادا کرنے والے جیالوں سے تفصیلی ملاقات کروں گا۔ میں تو پہلے ہی کہتا ہوں کہ لاہور پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے۔ پیپلز یونٹی کی فتح سے پنجاب بھر کے جیالوں میں نیا جوش و ولولہ پیدا ہوا ہے۔

میں تو پہلے ہی کہتا ہوں کہ لاہور پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے: زرداری

سندھ کے بڑوں کی لاہور میں بیٹھک ہوئی۔ آصف علی زرداری، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور وزیرداخلہ سہیل انور سیال کی ملاقات ہوئی۔ نگران سیٹ اپ پر مشاورت، بجلی اور اقتصادی کونسل سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی الیکشن میں واضح حکمت عملی کے ساتھ میدان میں آئے گی۔

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، مہرین راجہ، فائزہ ملک سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی بلاول ہاؤس میں آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ سابق صدرآصف علی زرداری کی زیرصدارت لاہور میں پیپلزپارٹی کا اہم اجلاس میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں نے شرکت کی۔اجلاس میں ٹکٹوں کی تقسیم پر مشاورت کی گئی۔ امیدواروں کا حتمی فیصلہ تین مئی کے پارلیمانی اجلاس میں کیا جائے گا۔

پڑھنا نہ بھولیں: عمران خان کا لاہور جلسہ میں 10 نکاتی پارٹی پالیسی پیش کرنے کا اعلان

سابق صدر آصف علی زرداری سے بھیرہ کی ممتاز سیاسی شخصیت ضلع کسان بورڈ کے صدر اور ناظم چودھری شوکت حیات نے بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کر کے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

چوہدری شوکت حیات نے کہا کہ ملک میں صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہی کسان دوست پارٹی ہے اور کسانوں کو یقین ہے پاکستان پیپلز پارٹی کسانوں کے لیے منصفانہ پالیسیوں پر عمل کرے گی۔

بھیرہ کے  چودھری شوکت حیات کی ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت

آصف علی زرداری نے چودھری شوکت حیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کسانوں کے حقوق کا تحفظ کیا ہے اور اصولی طور پر چاہتی ہے کسان معاشی طور پر ترقی حاصل کر کے جدید طرز پر زراعت کو فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ زراعت ہماری معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کسانوں کی مکمل حوصلہ افزائی کرے گی تاکہ وہ ملک کو خوراک میں خود کفیل کرنے کے لیے اس اعتماد کے ساتھ کام کریں تاکہ ان کی محنت کی قدر کی جائے گی اور ان کی پیداوار کی مناسب قیمت ملے گی۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ، عامر فدا پراچہ اور آیت اللہ دورانی بھی موجود تھے۔

ضرور پڑھیں: اصول والا سینیٹ الیکشن میں ’وصول‘ والا بن گیا، شہباز شریف 

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما سید نوید قمر نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی ڈیوٹی میں اضافہ کر کے عوام پر پیٹرول بم گرایا گیا ہے۔ شاید عوام سے مجھے کیوں نکالا کا بدلا لیا جارہا ہے

پارليمانی لیڈر نوید قمر نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائیت کوفرغ دے رہی ہے۔ احتجاج کے باوجود تینوں صوبوں کو کچھ نہیں دیا گیا۔ ایک صوبہ کو فروغ دینے کے لیے سب کچھ کیا جا رہا ہے۔ ن لیگ نے ملک قرضے لے کر چلایا جس کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائرمیں کمی واقع ہوئی ہے۔

ایف بی آر اپنے اختیارات کا غلط استعمال کررہی ہے: مراد علی شاہ

ادھر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ جو بینک سندھ حکومت کے اکاؤنٹ سے پیسا ایف بی آر کو نکال کر دیں گے ان کیخلاف کارروائی ہوگی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت آئندہ مالی سال بجٹ سے متعلق اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ایف بی آر اپنے اختیارات کا غلط استعمال کررہی ہے، اسٹیٹ بنک نے پہلے ہی ہدایت کر چکی ہے کہ بینکوں کو سندھ حکومت کے اکاؤنٹس سے منسلک نہیں کرسکتی۔

آپ نے یہ خبر نہیں؟ ن لیگ ، تحریک انصاف میں پارٹی ٹکٹوں کیلئے لابنگ تیز 

جیوٹ انڈسٹری ٹیکس سے مستثنیٰ ہے لیکن پھر بھی جیوٹ باغ پر ٹیکس کی کٹوتی کے نوٹس آئے ہیں، سندھ حکومت کے اکاؤنٹ سے جو بھی کٹوتی کرے گا سندھ حکومت اسکے خلاف کارروائی کرے گی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت ایف بی آر سے تمام کلیم ری کنسائل کرے اور فیصلہ کیا گیا کہ اس معاملہ پر وفاقی وزارت خزانہ اور ایف بی آر سے بات کی جائے گی۔