نیوزی لینڈ کے بعد امریکا میں بھی سفید فام شخص دہشت گرد بن گیا

نیوزی لینڈ کے بعد امریکا میں بھی سفید فام شخص دہشت گرد بن گیا


واشنگٹن( 24نیوز ) نیوزی لینڈ کے بعد امریکا میں بھی سفید فام شخص نے یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ کردی، فائرنگ کے باعث ایک خاتون ہلاک جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈسانحہ کرائسٹ چرچ واقعہ کے بعد امریکا میں بھی سفید فام شخص نے یہودیوں کی عبادت گاہ میں فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ راہب سمیت 3 افراد زخمی ہوگئےہیں، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا،مزنے والی خاتون اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا

 پولیس کا کہناتھاکہ19 سالہ حملہ آور جان آرنسٹ نے یہودی عبادت گاہ میں اُس وقت فائرنگ کی جب لوگوں کی بڑی تعداد وہاں جمع تھی، واقعہ کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نےمذمت کی اور ٹویٹ کیاکہ'مشکوک ملزم کو پکڑ لیا گیا ہے جس کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے زبردست کام کیا جس پر مشکور ہوں'۔

امریکی صدر ٹرمپ کا مزید کہناتھاکہ یہ حملہ نفرت پر مبنی جرم دکھائی دیتا ہے، ہمیں یہود مخالفین کو شکست دینا ہوگی۔